ایف بی آر پہلی سہ ماہی، ٹیکس وصولی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

October 01, 2022

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سنیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23ء کی پہلی سہ ماہی میں 84ارب روپے کے ریفنڈز جاری کرتے ہوئے بھی جولائی ستمبر 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے 1609ارب روپے کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 26ارب زیادہ 1635ارب روپے کا ریونیو جمع کر کے ملکی تاریخ میں ریونیو وصولی کی نئی تاریخ رقم کی ہے جو کہ 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں 62ارب روپے (35 اعشاریہ پانچ فیصد) زیادہ ٹیکس ریونیو ہے۔ اُنہوں نے یہ اعدادو شمار ایف بی آر کو رات گئے تک ملنے والے ملک بھر کے بینکوں اور فیلڈ فارمیشنوں کی رپورٹوں کی بناء پر بتائے۔ انہوں نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور انکی ٹیم میں شامل امجد ٹوانہ ممبر سیلز ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز‘ انکم ٹیکس (ان لینڈ ریونیو)‘ آفاق احمد قریشی ممبر ٹیکس پالیسی‘ مکرم جاہ انصاری ممبر کسٹم آپریشنز‘ میڈم زیبا حئی ممبر لیگل کسٹم‘ اردشیر سلیم طارق ممبر ریفامز‘ میڈم ثریا بٹ ممبر کسٹم پالیسی‘ سردار علی خواجہ ممبر لیگل‘ عبدالماجد یوسفانی ممبر آئی ٹی کو انکی شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔