فرائض میں غفلت پر 9 ڈاکٹر، 9 کمپیوٹر آپریٹر کیخلاف انکوائری شروع

October 01, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ملتان نے فرائض میں غفلت برتنے پر 9 ڈاکٹرز اور 9 کمپیوٹر آپریٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کر دی ہے اس ضمن میں انہیں مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ماہ ستمبر کا ادویات کا ریکارڈ مرتب نہیں کیا اور جو ادویات ایکسپائر ہونے کے قریب ہیں ان کی تفصیل بھی تیار نہیں کی اور ناں ہی متعلقہ حکام کو اس بارے آگاہ کیا ہے تمام لوگوں سے جواب لینے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس مراسلے کے مطابق میڈیکل آفیسر دیہی مرکز صحت ایاز آباد مڑل اور وہاں کے کمپیوٹر آپریٹر بنیادی مرکز صحت پیراں غائب کی وویمن میڈیکل آفیسر اور کمپیوٹر آپریٹر بنیادی مرکز صحت کوٹلہ مہاراں کے میڈیکل آفیسر اور کمپیوٹر آپریٹر بنیادی مرکز صحت ڈومراں کے میڈیکل آفیسر اور کمپیوٹر آپریٹر بنیادی مرکز صحت کوٹھے والا کے میڈیکل آفیسر اور کمپیوٹر آپریٹر بنیادی مرکز صحت ترگڑھ کے میڈیکل آفیسر اور کمپیوٹر آپریٹر بنیادی مرکز صحت بھکل بھیڑ کے میڈیکل آفیسر اور کمپیوٹر آپریٹر بنیادی مرکز صحت محمد پور کے میڈیکل آفیسر اور کمپیوٹر آپریٹر اور بنیادی مرکز صحت بوٹے والا کے میڈیکل آفیسر اور کمپیوٹر آپریٹر کو ذاتی شنوائی کے لئے یکم اکتوبر کو دفتر صحت طلب کیا گیا ہے۔