فوڈ اتھارٹی: مربہ یونٹ، ریسٹورنٹس اور بیکریوں پر بھاری جرمانے

October 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معیار بہتر نہ ہونے پر مربہ یونٹ،ریسٹورنٹس اور بیکریوں کو بھاری جرمانے عائد، جب کہ20 لٹر رینسڈ آئل اور 10 کلو شوگر سیرپ موقع پر تلف کردیا،تفصیلات کے مطابق ملتان میں فوڈ پروڈکٹ کو مربہ جات کی سٹوریج کےلیے کیمیکلز ڈرمز کا استعمال کرنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ اس کے علاؤہ ملتان میں سویٹس کو خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 14 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں گلی سڑی سبزیوں کا استعمال کرنے پر 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں وہاڑی کے علاقے میلسی میں 2 بیکریز کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 35 ہزارروپے کے جرمانے کر دیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کر کے ہی معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری رہے گا۔