• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری میں78صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے‘ 62لاکھ 82ہزار جرمانہ عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوکے شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلیئنس نے78صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،2 لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 62لاکھ82ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا، فروری 2026ء میں ریجن بھر میں 11 آپریشن ڈویژنوں کے زیر انتظام علاقوں میں کل3 ہزار 885 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی چیکنگ کی، ان میں سے5صارفین یونٹس التوامیں رکھ کر، 20بجلی چور میٹر آہستہ /ڈیفیکٹو کوڈ کے ذریعے، 5صارفین غلط ٹیرف استعمال کر کے ، 6بلنگ نہ ہونے اور42بجلی چور مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،سٹی ڈویژن ملتان میں 3افراد کو 287210روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کینٹ ڈویژن میں 5صارفین کو 1468281 روپے جرمانہ عائد، ممتازآبادڈویژن میں 5بجلی چوروں کو233046روپے جرمانہ عائد، موسیٰ پاک ڈویژن میں 6 افرادکو 1251070 روپے جرمانہ عائد، سٹی ڈویژن بہاولپورمیں ایک بجلی چور کو26989روپے جرمانہ عائد، میلسی ڈویژن میں5 صارفین کو 760236 روپے جرمانہ عائد، خانیوال ڈویژن میں 15 بجلی چوروں کو 648119 روپے جرمانہ عائد، میاں چنوں ڈویژن میں 14صارفین کو 520226 روپے جرمانہ عائد، علی پور ڈویژن میں 14بجلی چوروں کو595988 روپے جرمانہ عائد اورخان گڑھ ڈویژن میں 5افراد کو 182949 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان سے مزید