املتان (سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر بچہ کو بد اخلا قی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کر نے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتار5 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سو ئی گیس کی مین لائن سے ڈائریکٹ پا ئپ لگا کر گیس چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔