• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر گیس پیپرز اور پیئرنگ سکیمیں شیئر کرنے پر سخت پابندی عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے سوشل میڈیا پر گیس پیپرز اور پیئرنگ سکیمیں شیئر کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے تمام اضلاع کے تعلیمی حکام کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ حکام نے نوٹس لیا ہے کہ مختلف واٹس ایپ اور سوشل میڈیا گروپس میں اساتذہ اور دیگر افراد کی جانب سے گیس پیپرز، پیئرنگ اسکیمیں اور پرانے سوالیہ پرچے شیئر کیے جا رہے ہیں، جو امتحانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،مراسلے کے مطابق ایسے اقدامات کو پنجاب یونیورسٹی اینڈ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1950 کے تحت جرم قرار دیا گیا ہے،اس جرم میں ملوث افراد کو تین سال تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ملتان سے مزید