• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اور پتنگ فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر )منشیات اور پتنگ فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات اور پتنگوں کی بڑی تعداد برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،چہلیک پولیس نے ملزم اکمل سے 20لیٹرشراب، ملزم فیصل سے 10لیٹرشراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم واحد اللہ سے 10لیٹرشراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم عامر حسین سے 30لیٹر شراب ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم ذیشان علی سے 1100گرام آئس، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم محسن سے 1060گرام آئس، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم جعفر حسین سے 20لیٹر شراب، قادر پورراں پولیس نے ملزم غلام قاسم سے 120لیٹرشراب، ملزم اقبال سے 35لیٹر شراب، پاک گیٹ پولیس نے ملزم توقیر سے 10لیٹر شراب اور ملزم الیاس رضا سے 90لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، سٹی شجاع آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے خاتون کی طلائی بالیاں اور شہری سے لاکھوں روپے لے کر فرار ہونے کے الزام میں عورتوں سمیت نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس تھانہ نیوملتان نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزمان عقیل اور اسد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں پتنگیں برآمد کر لیں،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے شہری کی لاکھوں کی رقم ہتھیانے کے الزام میں ایک ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، محافظ سکواڈ نے تھانہ کینٹ کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکاتو تلاشی کے دوران مشکوک شخص محمدعلیان کے قبضے سے کافی تعداد میں پتنگیں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزم کو موقع پر تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ریت چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ مظفر آباد پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید