میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آڈٹ اینڈ فنانس کمیٹی کا اجلاس

October 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آڈٹ اینڈ فنانس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میاں شاہد اقبال کی زیر صدارت ہوا۔بورڈ ڈائریکٹر فضل اللہ درانی، اصغر لغاری اور عماد الدین بھی موجود تھے جبکہ احمد تیمور ناصر، خرم مشتاق اور جاوید اقبال ویڈیولنک پر تھے۔ مالی سال 2021-22ء کے سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری، فنڈز کے اجراء اور دیگر امور زیر بحث آئے۔فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، ڈائریکٹر اکاؤنٹس آفتاب فضل،کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس نجیب افضل نے بھی شرکت کی۔