کراچی سے نئی موٹرسائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

October 02, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سعید آباد پولیس نے کراچی سے نئی قیمتی موٹرسائیکلیں چھین کر خضدار بلوچستان میں فروخت کرنے والے گروہ سمیت اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل لفٹنگ و منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق پہلی کاروائی میں پولیس نے کراچی سے نئی قیمتی موٹرسائیکلیں چھین کر خضدار بلوچستان میں فروخت کرنے والے تین رکنی منظم گروہ کو خفیہ اطلاع پر چھینی گئی موٹرسائیکلیں بلوچستان لے کر جاتے ہوئے حب ریور روڈ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں عبدالوحید ولد محمد انور،محمد رحیم ولد عبداللہ اور ضیاء الرحمان ولد عبدالغفور شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی دو موٹرسائیکلیں (سوزوکی 120 سی سی نمبری KPI-7331 اور ہنڈا 125سی سی نمبری KOS-6661) برآمد ہوئیں۔ملزمان کے قبضہ سے برآمدہ موٹر سائیکلیں سعود آباد سے چھینی گئی ہیں جنکے مقدمات 310/22 بجرم دفعہ 397/34 ت پ اور 312/22 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سعود آباد میں درج ہیں۔دوسری کاروائی میں اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو یوسف گوٹھ سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عبدالمجید ولد قادر بخش اور شیر علی ولد سرفراز خان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KDJ-7507 برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ پی آئی بی کے مقدمہ 334/16 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے جبکہ ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔تیسری کاروائی میں ملزم عدنان اسلم ولد محمد اسلم کو سیکٹر 14B سعید آباد میں اسلحہ کے زور پر چھینا جھپٹی کرتے ہوئے موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جبکہ ملزم کا ساتھی بنام اسماعیل بلوچ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،گرفتار ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ، چھنی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 488/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ اور 489/22 بجرم دفعہ 23(i)A درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔چوتھی کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم رومان شاہ ولد جلندر شاہ کو داؤد گوٹھ سےث گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے 135 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ الزام نمبر 494/22 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔