کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

October 02, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی گودام چورنگی پی ٹی ائن کمپنی کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 55 سالہ محمد یار خان ولد بخت علی خان کے نام سے ہوئی ۔ قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی لیبر اسکوائر نالہ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔متوفی کی عمر 30 برس کے قیب ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت کا عمل فوری طور پر ممکن نہیں ہوسکا۔