کراچی پریس کلب کی فیملی پکنک

October 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب (کے پی سی) کے زیر اہتمام ہفتے کو ایک واٹر پارک( وائلڈ وینچر واٹرپارک) میں پکنک کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ممبران کی بڑی تعداد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر بچوں اور بڑوں نے واٹرپارک میں بھرپور تفریحی سرگرمیاں کیں، کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کی انواع اقسام کے کھانوں سے تواضع بھی کی گئی، پکنک کے موقع پر کے پی سی کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے گئے تھے اور مختلف امور کی انجام دہی کے لیے قائم کمیٹیوں نے اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کیے۔