کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقع رہائشی اپارٹمنٹ میں کھڑی گاڑی میں مبینہ طور پراتفاقیہ گولی لگنے سے 12 سالہ عبدالرقیب ولد محمد محسن چہرے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپراسٹیڈیم روڈ پرواقعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،مقتول ابصرا اپارٹمنٹ 3 بلاک L کا رہائشی اورچھٹی جماعت کا طالب علم تھا،ڈی ایس پی عزیز بھٹی سید ابو طلحٰہ عمراؤ کے مطابق جس گاڑی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ مذکورہ اپارٹمنٹ کے بلاک ایچ کے رہائشی کارشوروم کے مالک برہان کی ملکیت ہے ،گاڑی میں ان کا لائسنس یافتہ پستول موجود تھا ، گاڑی میں کارشوروم کے مالک کا بیٹا اوراس کے 3 دوست موجود تھے جو کہ اسی رہائشی اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں ، کار شوروم کے مالک کے بیٹے احمد سے مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی چلی، انھوں نے بتایاکہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ گاڑی کی چابی کس کے پاس ہوتی ہے تاکہ اس بات کا تعین ہوسکے کہ کس کی جانب سے غفلت و کو ہتائی برتی گئی ہے۔