کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، گولیاں، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں متعدد سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی جرائم پیشہ ہیں، گلبرگ پولیس نے اپوا گرلز کالج کریم آباد کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ملزم محمد جہانگیر کو گرفتار کرکے 30 بور پستول، لوڈ میگزین برآمد کرلئے ، شاہراہ نورجہاں پولیس نے مین روڈ نصرت بھٹو کالونی پولیس چوکی کے قریب دو ملزمان 23 سالہ شاہد علی اور 23 سالہ منصور عرف منہ کو زخمی حالت میں گزفتار کر کے 30 بور پستول، لوڈ میگزین، دو موبائل فون اور ایک بغیر نمبر کی موٹر سائیکل برآمد کی ،سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان اصغر اور زخمی علی گل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، ملیر سکھن بھینس کالونی روڈ پر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ارسلان جبکہ ساتھی شعیب کو گرفتار کرکے کے نام سے ہوئی، پستول ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی تاہم ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ،لانڈھی داؤد چالی کے قریب بھی پولیس 25 سالہ عبدالرحمٰ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔