کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے، شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے شہری پریشان حال ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں، ایک طرف پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے اور دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی عدم دستیابی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی تو معاشی استحکام بھی پائیدار ہوگا حکومت کو چاہیے کہ عوامی مسائل کو ترجیح دے۔