• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

79 سال بعد نظام پر انگشت نمائی تشویشناک امر ہے، علاّمہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ 79سال بعد نظام پر انگشت نمائی تشویشناک امر ہے ، مگر 7دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی پاکستان معاشی و داخلی استحکام اور عوام بنیادی حقوق کے منتظر ہیں ،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح جیسی غیرمعمولی نظریاتی اور دوراندیش شخصیت و قیادت صدیوں میں قوموں کو میسر آتیں جن کی انتھک محنت، لگن اور انکے ساتھ پرجوش عوامی جدوجہد کے نتیجے میں آزاد ہوا اور خود مختار مملکت مسلمانان برصغیر کو نصیب ہوئی،، اب اس ملک کو ٹھوس عملی اقدامات کی ضرورت ہے،ریاست پاکستان فقط سرحدوں کی تقسیم نہیں بلکہ ایک مضبوط دوقومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید