کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، جس کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب پانی بجلی کی عدم فراہمی سے ستائی عوام اتوار کو سڑکوں پر نکل آئی ۔ مشتعل افراد نے ڈسکو بیکری کے قریب سڑک پر رکاوٹیں ڈال کر روڈ کو بلاک کردیا جسکے بعد مصروف شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔