کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہےکہ آج کا نوجوان اپنی صلاحیت، علم، کردار، تحقیق اور جدت کے ذریعے پاکستان کی معیشت، ٹیکنالوجی اور عالمی شناخت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 35ویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، کانووکیشن میں 40 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ،گورنر سندھ کہنا تھاکہ کامیابی کو اختتام نہیں بلکہ ذمہ دارانہ سفر کا آغاز سمجھنا چاہیے ، آج کا دن طلبہ، والدین اور اساتذہ کی برسوں کی محنت، جدوجہد اور کامیابی کا ثمر ہے، قائم مقام شیخ الجامعہ ڈاکٹر نعمان احمد نے کا کہنا تھاکہ یومِ تقسیمِ اسناد ہر طالبِ علم اور ان کے والدین و اساتذہ کی محنت کے حصول کا دن ہے، جلسہ تقسیمِ اسناد میں 40 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی، ترجمان کا کہنا تھا کہ اس برس گریجویشن میں 2262 طالب علم پاس آؤٹ ہوئے، 881 نے ماسٹرز کی ڈگری ، 34 طالب علموں کو فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا جب کہ دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل طلبا میں میرٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، اس موقعے پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ کے کوارڈینیٹر فہد شفیق سمیت عمائدینِ ودیگر نے جلسہ تقسیمِ اسناد میں شرکت کی۔