کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر تے ہوئے ایمرجنسی ریسکیوسروسز 1122کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ،گیان چند ایسرانی کے مطابق سندھ کےمختلف اضلاع میں میں 13سے 16 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ متوقع ہے۔