ایم کیو ایم کے وفد کی مفتی منیب سے ملاقات

October 02, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن عید میلاد نبیﷺ 12,ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے علماء اکرام اور علماء دین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کو جشن عید میلاد ﷺ کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے ملت کے باہمی اتحاد و یکجہتی اور وطن عزیز کی ترقی کے عزم کے ساتھ منایا جائے گا۔