افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بیٹا لاہور پہنچ گیا

October 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کے بیٹے حسن عیسی خیل پاکستان جونئیر لیگ میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئےہیں۔ لیگ 6 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہی ہے ۔ حسن عیسی خیل راولپنڈی ریڈرز کا حصہ ہیں ۔ حسن عیسی خیل گزشتہ روز لاہور پہنچے اور انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ۔حسن عیسی خیل نے کہا کہ جب میں نے پاکستان جونئیر لیگ کا سنا کہ پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ اس سطح پر لیگ ہو رہی ہے تو میں نے اپنے والد سے اس کا ذکر کیا اور انہوں نے میرا نام ڈرافٹ میں ڈلوایا اور میں اب راولپنڈی ریڈرز کا حصہ ہوں ، میرے علاوہ بھی افغانستان کے کھلاڑی پی جے ایل میں حصہ لے رہے ہیں میں پی جے ایل کا حصہ بننے پر پر جوش ہوں۔