کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 220 کیسز رپورٹ

October 02, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی وائرس کے مذید 220 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر قائد میں کیسز کی تعداد 6273اور رواں سال 8480ہوگئی ہے ۔ کراچی میں اب تک ڈینگی وائرس سے 36ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں ۔ محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران کراچی سے 220، حیدرآباد سے 67، جامشورو سے 5، دادو سے 2، تھرپارکر سے 1، عمر کوٹ سے 4، میرپور خاص سے 13، لاڑکانہ سے 1، شکارپور سے 1، خیرپور سے 1، سکھر سے 2، نوشہروفیروز سے 1، سانگھڑ سے 3 اور شہید بینظیر آباد سے 12کیسز سامنے آئے ۔ مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں سندھ سے 329کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں ماہ کیسز کی تعداد 7585اور رواں سال10154ہوگئی ہے ۔ ڈینگی وائر س سے رواں سال سندھ میں 38ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے36کراچی 1حیدرآباد اور1عمرکوٹ سے رپورٹ ہوئی۔