نیب کراچی کے دو سینئر ترین پراسیکیوٹرز نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

October 02, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیب کے نیب قوانین کے اثرات سامنے آگئے۔ نیب کراچی کے دو سینئر ترین پراسیکیوٹرز نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔نیب پراسیکیوٹر ریاض عالم اور شہباز سہوترا نے استعفے نیب ہیڈکوارٹر ارسال کردیے۔ پراسیکیوٹر ریاض عالم کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ دونوں پراسیکیوٹرز احتساب عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ میں انتہائی ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کررہے تھے۔ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل میمن، سراج درانی سمیت اہم ترین کیسز کی پیروی کر رہے تھے۔دونوں پراسیکیوٹرز چار سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے تھے۔دونوں پراسیکیوٹرز نے استعفوں کی تصدیق کردی۔