• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائی دبئی واقعہ، اسرائیلی ادارے سیکورٹی ناکامی ایک دوسرے پر ڈالنے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) فلائی دبئی واقعہ، اسرائیلی ادارے سیکورٹی ناکامی ایک دوسرے پر ڈالنے لگے۔ اسرائیلی داخلی سیکورٹی ادارے شین بیت کا کہنا ہے غیر ملکی پروازوں کے مسافروں کی فہرستوں کی جانچ وزارت ٹرانسپورٹ کا کام ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ جہاز کی حفاظت کرنا ہماری نہیں سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے، امارات نے پرواز تفصیلات اسرائیل کو دی تھیں۔ اسرائیلی ایوی ایشن اتھارٹی کا بھی سکیورٹی سے اظہار لاتعلقی، نیتن یاہو دفتر سے پائلٹس جانچ پر سوالات اٹھنے لگے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلائی دبئی کے طیارے میں مبینہ حملے کے بعد اسرائیلی اداروں میں سکیورٹی ذمہ داری پر اختلاف سامنے آگیا ہے۔ اسرائیلی داخلی سکیورٹی ادارے شین بیت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی پروازوں کی مسافروں کی فہرستوں کی جانچ وزارت ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری ہے، جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگِو نے کہا ہے کہ پروازوں کی سکیورٹی سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے اور ان کی وزارت کو مسافروں یا عملے کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید