• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن اے آئی میں ناکافی حفاظتی اقدامات، سیفٹی سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی میں ناکافی حفاظتی اقدامات پر خدشات، سیفٹی سربراہ نے استعفیٰ دیدیا۔ ڈیوڈ رابنسن کا کہنا تھا خودکار اے آئی ایجنٹس کے بے قابو ہوجانے کے مسلسل واقعات صنعت میں موجود خامیوں کی علامت ہیں۔ کمپنیاں مطلوبہ احتیاط نہیں برت رہیں، جوہری توانائی اور ہوا بازی جیسی سخت حفاظتی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق اوپن اے آئی کے سیفٹی لیڈر ڈیوڈ رابنسن نے کمپنی سے استعفیٰ دے دیا اور الزام عائد کیا ہے کہ اس کی اندرونی ثقافت خراب ہو چکی ہے، جس کے باعث مصنوعی ذہانت کی تیزی سے ترقی کے دوران مطلوبہ حفاظتی احتیاط نہیں برتی جا رہی۔ رابنسن نے اپنے بیان میں کہا کہ اے آئی کمپنیاں ایک لانچ سے دوسرے لانچ کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور اس عمل میں ضروری احتیاط نظرانداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے اوپن اے آئی کے خودکار اے آئی ایجنٹس کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نظام انسانی نگرانی کے بغیر خطرناک سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید