• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری تعلیم اور شعبہ تدریس کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم اور نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافے کے لیے شعبہ تدریس کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی اور معاون تدریسی ماحول میں مسلسل سرمایہ کاری جاری رکھنا ہوگی ۔انہوں نے یہ بات عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو 5 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اس دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعلیم، انسانی ترقی اور قومی تعمیر میں ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہر تعلیمی نظام کا مرکز و محور ہوتے ہیں جو علم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طالب علموں میں تحقیق و جستجو کو پروان چڑھانے، کردار سازی اور نوجوانوں کو معاشرے کے ذمہ دار اور مفید ارکان بننے کے لیے درکار مہارتوں اور اقدار سے روشناس کراتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید