• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی لگن، علم اور عزم بلاشبہ قوموں کے مستقبل کی تشکیل کرتی ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اساتذہ کی لگن، علم اور عزم بلاشبہ قوموں کے مستقبل کی تشکیل کرتی ہے، پاکستان کی ترقی کا دارومدار ہمارے نظامِ تعلیم کے معیار اور بالخصوص قابل اساتذہ کی عزم و محنت پر ہے،انہوں نے یہ بات ساتذہ کے عالمی دن پر اپنےپیغا م میں کہی ،انہوں نے کہا کہ آج عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں مستقبل کے معمار نوجوانوں کی تعلیم و تربیت جیسے مقدس فرض پر ما مور اساتذہ کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اساتذہ نوجوانوں کی انفرادی تربیت، شخصی صلاحیتوں کو نکھارنے اور علم و معلومات کے اضافہ میں نا قابل فراموش کردار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کی ذہنی نشوونما، فکری ارتقاء اور نسلوں کی رہنمائی کے باعث اساتذہ مشترکہ سماجی اساس اور معاشرتی اقدار کو بھی متعین کرتے ہیں، اساتذہ کامیاب نظامِ تعلیم کا بنیادی ستون ہیں جو طلبہ میں جستجو علم اور بدلتی دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے اعتماد اور درکار مہارتوں سے آراستہ کرتے ہیں،نوجوانوں کی کردار سازی میں درسگاہیں اور اساتذہ درحقیقت ملکی ترقی و خوشحالی کی بنیاد مضبوط کرتے ہیں،جامع، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی، تکنیکی ترقی اور روزگار کے علم پر مبنی نظامِ تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
اہم خبریں سے مزید