• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واہگہ بارڈر پر پاک بھارت اہلکاروں کے درمیان سلیوٹ کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

کراچی(رفیق مانگٹ)واہگہ بارڈر پر پاک بھارت اہلکاروں کے درمیان سلیوٹ کا تبادلہ، ویڈیو وائرل، ویڈیو  عسکری آداب اور نظم و ضبط کی مثال قرار،واقعے کی تاریخ اور کرداروں کی شناخت تاحال غیر مصدقہ،پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا،واہگہ بارڈر پر ہونے والی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کی ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں پاکستان رینجرز کے ایک جوان کو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس  کے ایک سینئر افسر کو فوجی سلام پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بھارتی افسر سر ہلا کر یا سلام کے انداز میں اس کا جواب دیتا ہے۔وائرل ویڈیو میں ایک خاتون، جنہیں بھارتی افسر کی اہلیہ بتایا جا رہا ہے، پاکستانی رینجرز کے جوان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کرتی نظر آتی ہیں۔ تصویر مکمل ہونے کے بعد پاکستانی جوان بھارتی افسر کی جانب متوجہ ہو کر باقاعدہ سلیوٹ کرتا ہے، جسے بھارتی افسر خوش اخلاقی سے قبول کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے دوران پیش آیا۔

اہم خبریں سے مزید