• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر کاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی شروع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزارتِ مذہبی امور کے تحت سرکاری حج سکیم کے عازمینِ حج کیلئے دوسری قسط کی وصولی کا سلسلہ اتوار کی رات بارہ بجے شروع ہو گیا۔منتخب ہونے والے تمام عازمینِ حج 20اکتوبر 2026ء تک اپنی دوسری قسط کی ادائیگی پاک حج ایپ اور حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے کر سکیں گے ، وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق دوسری قسط کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے اور عازمینِ حج واجبات کی دوسری قسط بھی گزشتہ قسط کی طرح پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے آسان اور محفوظ انداز میں کر سکیں گے۔ ترجمان کے مطابق حج پیکیج میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کا سلسلہ بھی رات گئے بند کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید