راولپنڈی ( رانا غلام قادر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان نےہدایت کی ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں کو غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں سے واگزار کرایا جائے۔ ادارے کو کرپشن فری بنایا جا ئے ، نادہندگان سے ریکوری کی جا ئے۔انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں زونل/ضلعی دفاتر کےباقاعدہ افتتاح کی تقریب میں دی ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان نے اس موقع پر کہا کہ نئے زونل/ ضلعی دفتر کے قیام کا مقصد راولپنڈی اور گردونواح میں متروکہ وقف املاک سے متعلق انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا، عوامی شکایات کے ازالہ ہے۔