خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپورکےکچے کے لانڈھیوں کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر ناریجا برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم دو سگے بھائی قتل پوسٹ مارٹم کےبعد لاشیں ورثاء کےحوالے کردی گئی لاشیں مقتولین کےگھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا تفصیلات کےمطابق خیرپور کے کچے کےلانڈھیو ں کےعلاقے میں دیرینہ دشمنی پر ناریجا برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کےنتیجے میں دو سگے بھائی محکم الدین ناریجو اور راشد علی ناریجو مارےگئے واقعے کی اطلاع پر لانڈھیوں تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں اٹھاکر اسپتال پہنچائی پوسٹ مارٹم کےبعد لاشیں ورثاء کےحوالے کردی گئی دونوں بھائیوں کی لاشیں ان کےگھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا لانڈھیوں پولیس کےمطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کےلیےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔