اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) وفاقی حکومت کے ملازمین اب دل کے علاج اور کارڈیک انٹروینشن کے لیے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (RIC) راولپنڈی میں حاصل کیے گئے علاج کے اخراجات کی میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کلیم جمع کرا سکیں گے، کیونکہ اسے مجاز طبی ادارے سے حاصل کیا گیا علاج قرار دے دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے 2 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق وزارت قومی صحت، ضوابط و رابطہ کاری اسلام آباد نے 29 ستمبر 2026 کے خط کے ذریعے واضح کیا ہے کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایک سرکاری/پبلک سیکٹر ہسپتال ہونے کے باعث مجاز طبی سہولت تصور ہوگا۔