کراچی( اختر علی اختر) موسیقی کی دونسلوں کا امتزاج پیش کردیا گیا۔سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان اور معروف گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے عمار بیگ کی موسیقی کی دنیا میں بڑی انٹری دے دی۔ دونوں کی آواز میں نیا گیت ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان اور پاکستانی فلموں کے مقبول پلے بیک گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے عمار بیگ نے موسیقی کی دنیا میں اپنے نئے گیت کے ساتھ شاندار انٹری دی ہے۔ نوجوان گلوکار عمار بیگ کا نیا گیت ’’تیرے بازو دل نہیں لگدا‘‘ ریلیز ہوتے ہی موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ گانے کی خاص بات اس کی خوبصورت موسیقی اور دل کو چھو لینے والی دھن کے ساتھ ساتھ اس کی منفرد ویڈیو بھی ہے۔ ویڈیو میں استاد راحت فتح علی خان اور عمار بیگ ایک منفرد اور جدید انداز میں نظر آرہے ہیں۔