پشاور،اسلام آباد(آئی این پی ) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں، دہشت گردوںکے خلاف بھرپور کارروائی پر صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیرملکی کرنسی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار قیامِ امن کیلئے پرعزم ہیں۔