خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کے کیس میں عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ

October 02, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج عدنان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ایک بار پھر التواء مانگنے پر سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوسری بار 5ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ ہفتہ کو سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل کی جانب سے التواء کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں اور عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، عدالت نے عمران خان کے وکلاء کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا 5ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کرتے ہوئے سماعت 22اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ 10ستمبر کو بھی عمران خان کی التوا کی درخواست پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔