سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شرجیل میمن

October 02, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید68ہزار900 خاندانوں کو راشن بیگ فراہم کئے ہیں، مجموعی طور پر 1144801خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق شرجیل میمن نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں متاثرین میں مزید 8228خیمے، 26741ترپال،8500مچھر دانیاں،4000سولر لائٹس تقسیم کئے گئے ہیں، اب تک متاثرین 379131 خیمے ،404684, 2760237 مچھر دانیاں، 782388لٹر منرل واٹر ، 62837جیری کینس ، 14005بیڈ شیٹس ، 7000فرسٹ ایڈ کٹس ،96469 سلیپنگ میٹس ، 52266کچن سیٹس اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے 759افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ، جبکہ 8422افراد زخمی ہوئے ہیں، 434238مویشی ہلاک ہوئے ہیں، حالیہ بارشوں سے 2289194خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7325575 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی ڈویژن میں 16128 متاثرین ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں، حیدرآباد ڈویژن میں 80122، سکھر میں 50624, شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں56164,لاڑکانہ ڈویژن میں 135945افراد ریلیف کیمپس/ ٹینٹ سٹیز میں پناہ لی ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ سیلاب متاثرین کا گھروں کو واپس جانے کا سلسلہ جاری ہے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپوں سے گھروں کو جانے والے متاثرین کو ٹرانسپورٹ اور راشن فراہم کیا جا رہا ہے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 62ہزار 600کیوسک اور اخراج 46ہزار 700کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 45ہزار کیوسک اور اخراج 33ہزار 900کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 1لاکھ 44ہزار 700کیوسک، جبکہ اخراج 1لاکھ 13ہزار 800کیوسک ہے۔