سیکرٹری بلدیات کالوکل گورنمنٹ اکیڈمی کادورہ، تعمیر مارچ تک مکمل کرنیکی ہدایت

October 02, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر )سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ سیکریٹری بلدیات سید مبشر حسین نے کہاہے اکیڈمی کی تعمیر مارچ 2023تک مکمل کر کے لوکل گورنمنٹ آفیشلز کے لیے کھول دی جائے گی اور اکیڈمی کی بلڈنگ کے لیے مینجمنٹ یونٹ بھی بنایا جائے گا اکیڈمی کے فرسٹ اور سیکنڈ فلور کو کمرشل کیا جائے گا جبکہ تھرڈ فلور پر لوکل گورنمنٹ کے ماتحت کمپنیز کو شفٹ کیا جائے گا۔لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے ریزیڈینشیئل بلاک میں 55 افراد کے قیام و طعام کا انتظام ہوگا۔پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میں ریسرچ کیلئے جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے کہا ہے کہ اکیڈمی کے تمام فلورز پر وینٹیلیشن کا خصوصی انتظام بھی موجود ہو گا۔چیف انجینئر پسپ نے سیکرٹری بلدیات کو اکیڈمی کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔