لاہور چیمبر میں پیاف فائونڈر الائنس کی بلا مقابلہ کامیابی اعتماد کا اظہار ہے، فہیم سہگل

October 02, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیاف کے چئیرمین فہیم الرحمان سہگل نے لاہور چیمبرالیکشن کے الیکشن میںپیاف فاؤنڈرز الائنس کے نو منتخب صدر کاشف انور، سیئنر نائب صدر ظفر محمود چودھری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ کو بلا مقابلہ منتخب ہونے اور پیاف فاؤنڈرز الائنس کے تمام امیدواران کو بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور لاہور کی تمام مارکیٹس کے تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیاہے کہ انہوں نے الائنس پر ہمیشہ کی طرح اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ۔انھوں نے کہاپچھلے2 سالوں سے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو رہے ہیں۔ لاہور چیمبر بزنس کمیونٹی کا دوسرا گھر ہے ۔