انجمن اسلامیہ کا جشن میلاد کے 94 ویں جلوس کی تیاریوں کیلئے اجلاس

October 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے اسلام کی روشنی کو اپنے علم کے نور سے پوری دنیا میں پھیلایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن اسلامیہ کے زیراہتمام جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 94ویں سالانہ جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں نمائندہ اجلاس سے خطاب میں کیا جس کا اہتمام صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی نے کیا تھا اجلاس میں درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے دعا کرائی جبکہ سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی،تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم قریشی،مخدوم زادہ سید عامر حسن گیلانی بھی شریک تھے۔