ٹرانس جینڈر بل کے خلافبے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، خواجہ سرا ئوں کی پریس کانفرنس

October 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواجہ سرا کمیونٹی کی فوکل پرسن میڈم ہانیہ زریں،گرو بگی،میڈم بلالی،پیر عبدالاحد شاہ ،میڈم مانی،نشاء خان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل آ ئین پاکستان کے بالکل مطابق ہے متصادم نہیں لیکن افسوس کہ مہذب طبقات کی جانب سے ٹرانس جینڈر بل کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کی آ ڑ میں ہم جنس پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے پہلے وہ ٹرانس جینڈر بل کی شقوں کو پڑھیں پھر کوئی فیصلہ کریں۔ خواجہ سراایکٹ 2018 کی دفعہ 3 تحفظ حقوق خواجہ سرا افراد کو یہ حق دیتی ہے کہ وہ اپنے آ پ کو نادرا اور دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ کر اسکیں قانونی ماہرین کے مطابق یہ قانون اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیتا کہ ایک مرد اپنے آپ کو عورت کہلوائے یا ایک عورت اپنے آپ کو مرد کہلوائے۔