ضلع میں ڈینگی ریڈ الرٹ جاری

October 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈینگی ریڈ الرٹ جاری، ضلع بھر میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پراپرٹی مالک کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ ٹرینوں بسوں میں خصوصی ڈینگی سپرے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی ڈینگی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جب کہ بوسن ٹاؤن کو ڈینگی کیسز سامنے آنے پر حساس قرار دیا گیا ہے۔