عید میلادالنبی ؐ عقیدت و احترام سے منائیں گے، رہنماء تحفظ عزاداری

October 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحفظ عزاداری امام حسین ؓکونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ اہل تشیع بھی بھرپور انداز میں اہلسنت بھائیوں کے ساتھ مل کر عید میلاد النبی ؐ مذہبی عقیدت واحترام سے منائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائسنسدار عامر رضا جعفری، ناصر علی کے زیراہتمام قدیمی امام بارگاہ عاشق گل محمد ملتانی المعروف امام بارگاہ داؤد حقانیپیر گوہر سلطان بیرون دہلی گیٹ سے شبیہ علم و ذوالجناح و ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر، مخدوم سید صدر الدین گیلانی، انجیئرسخاوت علی سیال، حاجی سکندر علی،محمد فہیم،قسور عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔