ہسپتالوں اور 16 لیبارٹریوں کو عبوری لائسنس جاری

October 02, 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے 10کیٹگری اے ہسپتالوں اور 16 کیٹگری 3کلینکل لیبارٹریوں کو عبوری لائسنس جاری کر دیئے، ان ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو کم از کم سروسز ڈیلیوری سٹینڈرڈز بارے تربیت دی گئی ہے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے نمائندوں کو لائسنس دیئے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہین آفریدی، چیئرمین بورڈ ہیلتھ کیئر کمیشن اکرام غنی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ندیم اختر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔