جامعہ پشاور میں ناظمین کانفرنس کا انعقاد

October 02, 2022

پشاور(وقائع نگار) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام جامعہ پشاور میں ایک روزہ ناظمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت کیمپس جمعیت کے کارکنان نے شرکت کی۔کانفرنس کا انعقاد پشاور یونیورسٹی کے صاحبزادہ عبدالقیوم کانفرنس ہال میں کیا گیا۔کانفرس میں ڈاکٹر رئیس گل ، شاہد وارسی (سی یی و آفاق ) ، سابق ناظم کیمپس پشاور اول شیر خان, ناظم صوبہ کلیم اللہ نے مختلف موضوعات پر لیکچرز پیش کیں۔اس موقع پر کیمپس جمعیت نے اپنی سالانہ رسالے" کیمپس ٹریبیون" کی رونمائی بھی کی۔ کانفرس کے اختتام پر ناظم یونیورسٹی کیمپس پشاور اسفندیار ربانی نے مہمانوں کو تحائف پیش کیے۔ کانفرنس کا مقصد اپنے کارکنان کی فکری ،علمی اور تحریکی تربیت کرنا تھا۔