فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو سمیت دو گرفتار

October 02, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک ملزم سمیت دوڈاکوؤں کوگرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کی پریس ریلیز کے مطابق تھانہ نصیرآباد کے علاقہ بوکڑہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران ایک زخمی ڈاکو سمیت 2 ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،زخمی ڈاکو کی شناخت احمد جبکہ دوسرے کی شناخت نصیب کے نام سے ہوئی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ترجمان کاکہناہے کہ تھانہ نصیرآباد پولیس کو ملزمان کی علاقہ میں موجودگی کی اطلاع ملی جنہیں روکنے کی کوشش کی گئی توانہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے چند یوم قبل واردات کے دوران ایک شہری سہیل عباس کو قتل کرنے کا انکشاف بھی کیا۔