راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں شہری کار،12موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں،ایک شہری زخمی،موبائل فونز،نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک کار، 8 موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں تھانہ مورگاہ کے علاقہ نیولالہ زار ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ فیصل کالونی،تھانہ سول لائنزکے علاقہ کچہری چوک ،تھانہ سول لائنز کے علاقہ اورتھانہ صدر بیرونی کے علاقہ کہکشاں کالونی کے علاقوں میں موبائل فونز،نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں ،چاہ سلطان ،عثمان پورہ ،بے نظیر بھٹو ہسپتال ،آدڑہ ،قاسم مارکیٹ،سنگھر ٹاؤن ،مورگاہ ،دھاماں سیداں،خیابان جناح اور قائد اعظم کالونی میں نامعلوم چور لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز،قیمتی اشیاء چوری کرکے لے گئے۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی9وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ تھانہ شالیمار، تھانہ انڈسٹریل ایریا ،تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں سے44موٹر سائیکل چوری اور 4گھروں کے تالےٹوٹ گئے ۔