اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے ایک درجن سینئر آڈیٹرز کو تبدیل کر دیا گیا ، یہ تبادلے سی ایم اے (ایف ڈبلیو او) سے مختلف کنٹرولرز دفاتر میں کئے گئے ہیں ، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور نے پی ایم اے ڈی ٹرانسفر پالیسی 2023 کے تحت مقررہ مدت مکمل ہونے پر ان ملازمین دوسرے دفاتر میں تبدیل کیا ہے تاکہ ہر ملازم کو ہر شعبے کے کام پر مکمل عبور حاصل ہو سکے ، گزشتہ روز جاری آفس آرڈر کے مطابق سینئر آڈیٹرز محمد اکرم کو سی ایل اے ڈی پی راولپنڈی ، جمیل احمد ، قمر زمان ، محمد نوید ، محمد شفیق ، شیخ محمد علی ، قیصر محمود اور شہزاد اقبال کو سی ایم اے (آر سی )راولپنڈی بھجوا دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں راولپنڈی اسٹیشن سے باہر مزید تعیناتی کے لیے ایڈجسٹ کیا جائے گا، سینئر آڈیٹرز قاضی محمد سہیل انور کو سی ایم اے (او)، رفعت نذیر اور نادیہ زرین کو سی ایم اے (او پی ) راولپنڈی جبکہ محمد آصف نور کو سی ایم اے (کے سی )تبادلہ کر دیا گیا ہے۔