راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) کانسٹیبل سلیم اختر کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سی پی او حسن مشتاق سکھیرا، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب، ایس ایس پیانوسٹی گیشن سیف اللہ، ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایلیٹ فورس و ضلعی پولیس کے افسران و اہلکاروں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کانسٹیبل سلیم اختر پیرکی صبح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے، کانسٹیبل سلیم اختر 2007 میں محکمہ میں بھرتی ہوئے اور ایلیٹ فورس میں تعینات تھے.مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقہ چک بیلی خان گاؤں حکیمال میں کی گئی۔