نوحصار سے 9 ماہ پرانے خاتون سمیت دوافراد کے ڈھانچے برآمد

October 02, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نوحصارکے برساتی نالے کے قریب سے خاتون سمیت دو افراد کےڈھانچے برآمد ہوئے ہیں پولیس کے مطابق نوحصار گلستان بائی پاس کی تعمیر کرنے والی نجی کمپنی کے کیمپ کے قریب سے گزنے والے برساتی نالے کے کنارے پر مزدور سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے کہ انہیں مٹی میں دبے دو انسانی ڈھانچے ملے جنہیں پولیس نے سول ہسپتال منتقل کیاڈاکٹرز کے مطابق ایک ڈھانچہ ایک عورت اوردوسرا مرد کاہے جو 9ماہ پرانے ہیں ضروری کارروائی کے بعدڈھانچے مردہ خانے منتقل کردئیے گئے۔