عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ جماعت اسلامی

October 02, 2022

کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہےکہ قادیانیت کی سازشیں ناکام بنانے اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان میں بے روزگاری انتہا کوہے وفاقی وصوبائی ملازمتوں میں بلوچستان کے مقامی اہل پڑھے لکھے لوگوں کو موقع دیا جائے سفارش اقرباء پروری اوربدعنوانی مسائل کی بنیادی وجہ ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ہاوس کی سیکورٹی مذاق بن چکی ہے کبھی خفیہ آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آتی ہے تو کبھی سائفر کی کاپی غائب کی خبریں میڈیا میں آرہی ہیں۔سابقہ حکومت میں بھی وزیر اعظم ہاؤس تک ماڈل ٹک ٹاکر کا داخلہ عام جبکہ عوام کا راستہ بند تھا حکومت کی جانب سے محض وزیر اعظم ہاوس کے ایس او پیز تبدیل کرنا کافی نہیں بلکہ ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔قوم کے سامنے تینوں جماعتوں کے بھیانک چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عوام کے جذبات کو مجروع کرنے اور قومی معاملات کے ساتھ کھیلنے والے کسی بھی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں ۔ ملک بھر میں مہنگائی کا 47 سالانہ ریکارڈ ٹو ٹ چکا ہے۔