• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار برادری کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گیٹینڈرنگ کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر ایسوسی ایشن سخت احتجاج پر مجبورہو گییہ باتیں ایسوسی ایشن کے صدر میر عبدالسلام لانگو، چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل، جنرل سیکرٹری ملک مجیب اللہ مہترزئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری صلاح الدین کبزئی،وائس چیئرمین میر شکیل لہڑی،نوابزادہ دارا خان جوگیزئی، حاجی قدیر قریشی، عیسیٰ روشان، شاہ باران کاکڑ، سردارزادہ مقبول احمد لانگو نے کوئٹہ کے مقامی ہال میں ایسوسی ایشن کے مرکزی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہیاس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیاتقریب میں صوبائی وزیر میر صادق عمرانی، مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ،اے این پی کے رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی،مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی زرک خا ن مندوخیل،اے این پی کے رہنما ملک امان اللہ خان کاکڑنے بھی شرکت کی مقررین نے کہاکہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جب کام شروع ہوئے تو ٹینڈر ز کا عمل میرٹ پر ہورہا تھا جس کا ہم نے خیر مقدم کیا تھا لیکن اب صورتحال اس کے برعکس ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اس کے خلاف آواز بلند کریں گے صوبائی حکومت نے آن گوئنگ منصوبوں کیلئے بجٹ میں جو رقم مختص کی ہے وہ انتہائی کم ہےحکومت منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے 100فیصد فنڈزکی فراہمی کو یقینی بنائے۔
کوئٹہ سے مزید